سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے روبرو کراچی بدامنی ازخود نوٹس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیر کی سماعت میں سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ریمارکس دیے کہ کوئی دبا قبول نہ کیا جائے۔ آئی جی سندھ جو ٹیم چاہتے ہیں لگائیں عدالت نتیجہ چاہتی ہے۔ سیاسی بنیادوں پر تعینات تھانیدار فوری ہٹا دیے جائیں۔ عدالت نے لیاری کے ٹارچر سیل کی فوٹیج طلب کر لی ہے۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں قتل کیے جانئے والے وکلا کی ایف آئی آر بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ آج سماعت میں حکومتی اہلکاروں کی سخت باز پرس کا امکان ہے۔ ادھر شہر میں چند روز خاموشی کے بعد ایک بار پھربوری بند لاشیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ پولیس نے دو افراد کی بوری بند لاشوں کی تصدیق کی ہے۔ ان میں ایک شہری کے جسم کے ٹکڑے کردیے گئے تھے۔