لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قریب سترہ ایسی لاشوں کا سراغ ملا ہے جنہیں قذافی فوج نے تشدد کے بعد کنٹینر میں بند کر آگ لگا کر زندہ جلادیا تھا۔طرابلس کے نزدیکی قصبے ال خمس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں قذافی فوج کے ہاتھوں تشدد کے بعد مارے جانے والے سترہ افراد کی لاشیں ملی ہیں،جنہیں زندہ جلا دیا گیا تھا۔لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں مزید لاشوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ مزید لاشیں ملیں گی کیونکہ اسی علاقے میں قذافی کی حمایتی فوج کا ٹارچر سیل بھی برآمد ہوا ہے۔