ڈیوکووچ اور سرینا ولیمز چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Novak

Novak

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیی ٹینس ٹورنامنٹ یوایس اوپن میں سربیا کے نوویک ڈیوکووچ اور امریکہ کی سرینا ولیمز چوتھے راونڈ میں پہنچ گئے۔ نوویک ڈیوکووچ اس سال بھی شاندار فارم میں ہیں اور آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن کے بعد یوایس اوپن بھی جیتنا چاہتے ہیں۔
تیسرے راونڈ میں ڈیوکووچ کے حریف روس کے الیگزینڈر ڈولگو پولوف تھے جنہیں ڈیوکووچ نے اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ، چھ چار اور چھ دوکے اسکور سے ہرایا۔ صرف پہلے سیٹ میں ہی کچھ مقابلہ ہوسکا اور ٹائی بریکر طویل مقابلے کے بعد ڈیوکووچ کی کامیابی پر ختم ہوا۔ نیویارک میں چلنے والی تیز ہواوں کے درمیان سابق عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے سربیا کی آنا ایوانووچ کے خلاف چھ تین اور چھ چار کے اسکورسے کامیابی حاصل کی۔