جاپان میں سمندری طوفان ٹالاس میں ہلاکتوں کی تعداد اکتالیس ہوگئی، پچاس لاپتہ،جبکہ ہزاروں محصور ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین روز پہلے مشرقی جاپان میں آنے والے سمندری طوفان ٹالاس کے باعث آنے والی بارشوں اور سیلاب سے مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جس کے بعد تین روز میں ہلاکتوں کی تعداد اکتالیس ہوگئی ہے۔ گھروں میں پانی بھرنے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ مارچ میں آنے والے زلزلے اور سونامی پہلے ہی جاپان کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے اوپر سے تازہ سمندری طوفان نے لوگوں کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا۔