صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور رینجرز کے آپریشن کے بارے میں صدر مملکت کو بریفنگ دی’ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اہم شرپسندوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے رینجرز آپریشن کی تعریف کی ہے اور شرپسندوں کے خاتمے کے لئے بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اہداف کے حصول تک کارروائی جاری رکھی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات پر بھی صدر کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے۔