لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج بھی پاکستانی قوم میں 6 ستمبر 1965والا جذبہ موجود ہے۔ عمران خان نے قوم کو یومِ دفاع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بہت جلد موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب سڑکوں پر کریں گے۔ چیئرمین عمران خان نے لاہور زمان پارک اپنی رہائش گاہ میں پارٹی کے عہدیداروں سے اجلاس میں خطاب کے دوران مزید کہا کہ اس وقت ملکی سالمیت کو سب سے زیادہ خطرہ موجودہ حکمرانوں سے ہے۔ اس موقع پر چیئرمین عمران خان، صوبائی صدر احسن رشید اور نائب صدر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے شکرگڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جناب چودھری اشفاق تاج سے ملاقات کی اور چودھری اشفاق تاج کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔