ایبٹ آباد کمیشن نے دو مئی کے واقعہ کے سلسلے میں تمام زیر حراست افراد کو کسی ملک کے حوالے کرنے اور ان افراد کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمشین کے سر براہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سر براہی میں ہونے والے اجلاس میں دو مئی کے واقعہ کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور کمیشن کو ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت دیگر زیر تفتیش افراد سے حاصل ہونے والی معلومات کے بارے میں آ گاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تمام زیر تفتیش اور زیر حراست افراد کے تا حکم ثانی بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی جائے اور کمیشن کے حتمی فیصلے تک کسی بھی شخص کو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہ کیا جائے۔