پشاور : خیبر پختونخوا میں ڈینگی بخار سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ بخارمیں مبتلا مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والے ایک شخص کا تعلق ابیٹ آباد اور ایک کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔ڈینگی بخار کے شبے میں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں پچاس سے زیادہ مریضوں کو داخل کرایا گیا تھا جن مزید 8 افراد میں قومی ادارہ صحت نے ڈینگی بخار کی تصدیق کی ہے۔ ان میں نوشہرہ ، پشاور ، ہری پور اورضلع مانسرہ سے تعلق رکھنے والے دو دو افراد شامل ہیں۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں ڈینگی بخار کے زیادہ کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔