کراچی کی صورتحال پر سپریم کورٹ کیازخود نوٹس کیس کی سماعت عید کی تعطیلات کے بعد پیر کودوبارہ شروع ہوئی توعوامی نیشنل پارٹی کے وکیل افتخار گیلانی نیاپنے دلائل کا آغاز کیا اور استدعا کی کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو عدالت میں طلب کیا جائے۔ افتخار گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سنگین نوعیت کے ہیں اور سپریم کورٹ انہیں طلب کرے، کیونکہ حکومت اس معاملے میں خود فریق ہے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی بنیاد نہ تو لسانی ہے اور نہ ہی یہ گینگ وار ہے کیونکہ گینگ ہمیشہ ایک دوسرے کہ لوگ مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت اردو قومی زبان ہے اور ہم سب اردو بولتے ہیں۔