پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ون ڈے کیلئے مدمقابل

cricket

cricket

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج بولاوایو میں کھیلا جائیگا۔ زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی مقامی موسم اور کنڈیشنز سے بھی ایڈجسٹ ہوگئے ہیں اور کپتان مصباح الحق نے ون ڈے سیریز بھی جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایک روزہ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں توفیق عمر کی جگہ شعیب ملک یا عمران فرحت کی شمولیت کا امکان ہے،جبکہ فاسٹ بولر سہیل خان کی جگہ سہیل تنویر کی شرکت لازمی ہے۔وکٹ کے اسپن بولنگ کیلئے سازگار ہونے کی صورت میں لیگ اسپنر یاسر شاہ ڈیبو کرسکتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اکتالیس ایک روزہ میچز میں سینتیس پاکستان اور صرف دو زمبابوے نے جیتے ہیں ایک میچ ٹائی اور ایک غیر فیصلہ کن رہا۔