یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔ صدر زرداری

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری نے اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے تمام سیاسی جماعتیں آگے آئیں یہ وقت سیاست کا نہیں ڈینگی کے علاج دریافت کرنیکا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری ہونے والیبیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وقت عیب ڈھونڈ کر سیاست کرنے کا نہیں۔ لوگوں کی مدد کرنے کا ہے خدارا اچھے اقدامات کو بھی یاد رکھیں جو پارلیمنٹ اور حکومت نے پاکستان کے لئے کئے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ عدلیہ کی آزادی اور متفقہ این ایف سی ایوارڈ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ سیاسی اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔