لیبیا میں رہ کر باغیوں اور نیٹو کو شکست دیں گے۔ معمر قذافی

Gadhafi

Gadhafi

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی نے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں رہ کر باغیوں اور نیٹو کو شکست دیں گے، لیبیائی نوجوان کرائے کے فوجیوں کو طرابلس سے نکالنے کیلئے تیار ہیں۔
نامعلوم مقام سے ایک ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نیٹو نے فضائی حملوں کے زور پر قبضہ کیا ہے لیکن ان کی فوجیں نیٹو اور باغیوں کو شکست دیں گی، میں اور میرے حمایتی لیبیا میں موجود ہیں، ہم فرار نہیں ہوئے، لیبیا کے عوام نے نیٹو کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا کے باشندے نائیجیریا آتے جاتے رہتے ہیں، یہ کوئی انوکھی بات نہیں، نائیجیریا جانے والا قافلہ پہلا نہیں تھا جبکہ قذافی کے ترجمان بار بار کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک میں موجود ہیں اور ان کا مورال بلند ہے جبکہ لیبیا کی قومی عبوری کونسل نے قذافی اور ان کے حامیوں کے افریقی ممالک کو ممکنہ فرار کو روکنے کیلئے نمائندے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔