شام میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے بیس مظاہرین ہلاک

syrian security

syrian security

شام میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ بشار الاسد حکومت کے خلاف مظاہروں کو منظم کرنے والی مقامی رابطہ کمیٹی کے بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 17 افراد کو حمس، دو کو سرمین اور ایک کو ہما شہر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 2200 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری جانب فرانس نے شامی حکومت پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دمشق کو جلد ہی اس کا سخت جواب دیدیا جائے گا۔