راولپنڈی کی عدالت میں انجم عقیل فرار کیس کے ملزمان کے خلاف چالان پیش کردیا گیا۔ فرد جم انیس ستمبر کو عائد کی جائے گی۔ ایم این اے انجم عقیل خان سمیت بتیس ملزمان راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک محمد اکرم اعوان کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا گیا، چالان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انجم عقیل خان کو تھانہ کوہسار منتقل کرنے کے دوران ان کے مسلح حامی انہیں پولیس حراست سے زبردستی فرار کرا کر ساتھ لے گئے۔ عدالت نے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لیے انیس ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔