کیلیفورنیا : امریکا میں سمندری طوفان آئرین کے بعد لی نے تباہی مچا دی، مشرقی ساحل میں دس افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں، جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے متعدد ریاستوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔ سمندری طوفان آئرین کے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری تھیں کہ اوپر سے نئے سمندری طوفان لی نے کیلیفورنیا، پینسلوانیا سمیت دیگر مشرقی ساحلی ریاستوں میں لوگوں کی مشکلات کو اور بڑھادیا۔ تیز ہواں نے گھروں کو نقصان پہنچانے کے بعد سیکڑوں درختوں کو جڑ سے اکھاڑدیا۔ اور تیز بارش کے پانی نے سیلاب کی صورتحال اختیار کرلی۔ جس کے باعث زیریں علاقوں نے جھیل کی صورتحال اختیار کرگئے ہیں ۔ ادھر امریکی صدر براک اوباما نے نیویارک اور کیلیفورنیا کو آفت زدہ قرار دینے کے حکم ہر دستخط کردئیے ہیں۔