سوناکشی سنہا ۔۔جی ہاں وہی “دبنگ” والی !!۔۔ان خوش قسمت ہیروئنز میں سے ایک ہیں جنہوں نے پہلی ہی فلم ٹاپ کلاس ہیرو سلمان خان کے ساتھ کی۔۔ اور راتوں رات ہٹ ہوگئیں۔ لیکن یہی سوناکشی سنہا آج کل ایک پریشانی میں مبتلا ہیں۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ ہٹ ہوکر سپر ہٹ فلم تو دے چکی ہیں مگر باقی ہیروئنوں کے مقابلے میں وہ کہیں پیچھے نہ رہ جائیں ۔۔کیوں کہ انہیں ابھی تک ڈانس کرنا نہیں آتا۔ سوناکشی ڈانسر کی حیثیت سے اپنی ایک الگ پہچان بنانا چاہتی ہیں۔ اسے اتفاق کہیے یا کم نصیبی ۔۔ان کی زیرتکمیل فلم” جوکر ” میں ان کا کردار ہی ایک رقاصہ کا ہے ۔ فلم ” جوکر “میں ان کے مخالف اکشے کمار نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے ۔ یہ۔۔اور اکشے کمار انسٹنٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اچھے ڈانسر بھی ہیں ۔یوں سوناکشی “جوکر” کے کردار کو لے کر خاصی ڈپریس ہیں۔ اسی لئے آج کل رقص کی باقاعدہ تربیت لے رہی ہیں۔ ڈانس گرو کا درجہ رکھنے والی کوریوگرافر سروج خان اور ڈانس ڈائریکٹر بربھو دیوا، انہیں باقاعدہ ڈانس پریکٹس کرارہے ہیں ۔ سوناکشی نے ان کے ساتھ اپنے کچھ فوٹوگرافز بھی ٹوئیٹر پر پوسٹ کئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ” دبنگ”وو میں کام کرکے لوگوں کی نیندیں اڑادینی والی سوناکشی ڈانس میں کس کس کو پیچھے چھوڑتی ہیں۔ ۔۔۔یا خود ہی سب سے پیچھے رہ جاتی ہیں۔