انٹرپول نے کرنل قذافی اوربیٹے کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے

Gadhafi

Gadhafi

عالمی عدالت کی درخوست پر انٹرپول نے لیبیا کے رہنما کرنل قذافی اور بیٹے کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی عدالت کے وکیل لوئز مورینو نے انٹرپول سے درخواست کی تھی کہ لیبیا کے رہنما کرنل قذافی اور ان کے بیٹوں کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں تاکے ان کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جا سکے۔
آئی سی سی کے درخواست پر انٹرپول نے قذافی اور ان کے بیٹوں کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے رکن ممالک سے کہاکہ وہ قذافی اور ان کے بیٹوں کے متعلق معلومات سے انٹرپول کو آگاہ کریں۔ قذافی اور ان کے بیٹوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی و سماجی اصلاحات کے مظاہروں کے دوران ہزاروں مظاہرین کو ہلاک کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔