انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی بھارت کوتین وکٹوں سے شکست دیدی اور سیریز میں دوصفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ اوول میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کوبیٹنگ کی دعوت دی ۔ اٹھاون رنز پر بھارت کی آدھی ٹیم کو آئوٹ ہوگئی۔ اس مرحلے پر مین آف دی میچ رویندر جڈیجا نے کپتان دھونی کے ساتھ ایک سوبارہ رنز کی شراکت قائم کی۔ جڈیجا اٹھہتر اور دھونی انہتر رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ بھارت نے سات وکٹوں کے نقصان پر دوسو چونتیس رنز بنائے۔انگلینڈ کی اننگز کے دوران بارش کے بعد میزبان ٹیم کوڈک ورتھ لوئیس رول کے تحت تینتالیس اوورز میں دو سو اٹھارہ رنز کا ہدف ملا جو اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کیز ویٹر اکیاون اور روی بوپارہ چالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔سیریز کا چوتھا میچ اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائیگا۔