خلیج کونسل نے عرب ملکوں میں جمہوری لہر پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ہیں۔ کونسل میں خلیج سے باہر کے ملکوں کو بھی شامل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوئے اجلاس میں خلیج کونسل نے مراکش اور اردن کو پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی پر غور کیا گیا۔ خلیج کونسل کے سربراہ کے اعلان کے مطابق دونوں ملکوں کو فنڈز دسمبر میں فراہم کیے جائیں گے۔مبصرین کے مطابق خلیج کونسل خلیج سے باہر کے ممالک کو بلاک میں شامل کرنا چاہتی ہے تاکہ عرب بہارکو محدودکیا جاسکے۔ چھ خلیجی ریاستوں کے سربراہان نے کہا ہے کہ مراکش اور اردن کی خلیج کونسل میں شمولیت کی درخواست پر آئندہ سال مئی میں غور کیا جائے گا۔