صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا پڑھے لکھے جاہل ہیں، ان کے لئے اتنا ہی کہوں گا کہ نہ چھیڑ ملنگا نوں۔ وہ پیر کو وزیر اعلی ہاوس کراچی میں امن وامان کے اجلا س کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزادوسروں کی زبان بول رہے ہیں، پولیس کوسب پتہ ہے، میں تو صرف یہ کہوں گا نہ چھیڑ ملنگا نوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا پڑھا لکھا جاہل ہے، منظوروسان نے مزید کہا کہ شہر میں امن وامان کے حوا لے سے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے باعث شہرمیں امن بحال ہواہے۔