عراق کے صوبے انبار میں زائرین کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے غیر ملکی خبر ایجنسی نے عراقی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مقامی رات ساڑھے نو بجے شام سے آنے والے زائرین کی دو بسوں کو مسلح افراد نے روک لیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار خواتین کو چھوڑ کر 22 مردوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق زائرین کی دونوں گاڑیوں میں مرد و خواتین سمیت 30 افراد سوارتھے جو شام سے عراق آر ہے تھے۔