امریکا نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کرنے کا اعلان کیا ہے افغانستان اور پاکستان کیلیے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراس مین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر حسین حقانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مارک گراس مین کا کہنا تھاکہ سیلاب زدگان کے لیے امریکا کا امدادی سامان چند دنوں میں پاکستان پہنچنا شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر حسین حقانی نے مشکل کی اس گھڑی میں امریکی امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان امریکی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔