امریکہ نے متاثرین سیلاب کیلئے خوراک روانہ کرنے کا آغاز کر دیا

Washington

Washington

پاکستان کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے امداد کی اپیل کے جواب میں امریکہ نے فوری طور پر 8 ہزار خیمے، 17 ہزار شیلٹر کٹس اور 71 ہزار متاثرہ خاندانوں کیلئے خوراک روانہ کرنے کا آغاز کر دیا۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ فولینڈ کے مطابق امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد جو شیلٹرز اور ادویات پر مشتمل ہو گی ساڑھے تین لاکھ کے قریب متاثرین سیلاب تک پہنچائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق یہ امداد امریکی امدادی ادارے اے آئی ڈی اور اس کے شریک اداروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق 5 ہزار متاثرہ خاندانوں کیلئے امداد فوری روانہ کی گئی ہے جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔