القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری نے دعوی کیا ہے کہ عرب ملکوں میں تبدیلی کی لہر امریکہ پر القاعدہ کے گیارہ ستمبر کے حملوں کا نتیجہ ہے۔ گیارہ ستمبر حملوں کی دسویں برسی پر جاری اپنے نئے ویڈیو پیغام میں القاعدہ سربراہ نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکہ نے مشرق وسطی میں اپنے اتحادیوں پر دبا ڈالا کہ وہ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، جس کے نتیجے میں عرب آتش فشاں پھٹنے کی راہ ہموار ہوئی۔ امریکہ پر تنیقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عرب عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔ ایک طرف اس کی طرف سے عرب ملکوں میں تبدیلی کی حمایت کی گئی تو دوسری طرف اس کی طرف سے سعودی عرب جیسی بادشاہتوں کی قیادت کیساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھے گئے۔ انہوں نے سعودی حکمران خاندان کو مسلمانوں کا قاتل اور ان کی دولت لوٹنے والا قرار دیا۔ ایمن االزواہری نے عربوں پر زور دیا کہ جہاں جہاں حکومتوں کا خاتمہ کیا گیا ہے وہاں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا سے قذافی حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے، اب وہاں غیرملکی مداخلت کا راستہ روکا جائے۔