افغان دارالحکومت کابل میں طالبان نے اتحادی فوج کے ہیڈکوارٹر اور امریکی سفارتخانے پر راکٹوں اور خود کارہتھیاروں سے حملہ کیا۔جس میں چھ افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔ افغان پولیس کے مطابق کابل میں پانچ مسلح افراد نے نیٹوہیڈکوارٹراور امریکی سفارتخانے پر راکٹ فائر کئے اور پوزیشنز سنبھال کر فائرنگ کی ۔ جس سے چھ افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔حملے کے بعد نیٹو اور افغان فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔طالبان نے نیٹو ہیڈکوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔