کراچی کے جناح اسپتال میں بجلی کی طویل بندش کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج دو بچوں سمیت چارمریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ جناح اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں انتہائی نگداشت کے وارڈ میں زیر علاج افراد اسوقت مصیبت مین پھنس گئے جب سولہ گھنٹے کی طویل بجلی کی بندش کی وجہ سے جنریٹرخراب ہوگیا جس کی وجہ سے وارڈ میں زیر علاج آٹھ سالہ ثاقب، نو سالا نعمان، ساٹھ سالہ حاجی اور پچاس سالہ جعفرزندگی کی بازی ہار گئے۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باعث چار افراد کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا وارڈ میں داخل دیگر مریضوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔