تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کو فتح کے لئے 271 رنز کا ہدف دے دیا ۔ ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی بلے بازوں نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے یونس خان نے نوے بالوں پر شاندار اکیاسی رنز کی اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا ۔ اس کے علاوہ اسد شفیق نے بھی اکیاون رنز بنائے ۔ عمران فرحت 37 ،محمد حفیظ 23 اور شعیب ملک 14 رنز بنا کر آٹ ہوئے ۔ کپتان مصباح الحق 29 جبکہ عدنان اکمل 24 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے ۔ زمبابوے کی جانب سے چگمبرا نے دو ،برائن ویٹوری ، جاروس اور رے پرائس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔