وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں بارشوں، سیلاب اور ڈینگی کے سبب دورہ امریکہ منسوخ کردیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاس کے مطابق وزیرا عظم گیلانی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے امریکہ جانا تھا۔ وزیراعظم نے وزیرخارجہ حناربانی کھر کو ٹیلی فون کرکے پاکستان کی نمائندگی کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعظم گیلانی کل سے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے اورامدادی کارروائیوں کی بھی خود نگرانی کریں گے۔