محمود احمدی نژاد رواں ماہ وینزویلا کا دورہ کریں گے

hugo chavez

hugo chavez

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد رواں ماہ وینزویلا کا دورہ کریں گے۔ اس بات کا اعلان وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
ہوگو شاویز کا کہنا تھا کہ محمود احمدی نژاد نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے پر کراکس کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
ہوگو شاویز خرابی صحت کے باعث اقوام متحدہ کی جنرل کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق محمود احمد نژاد کے دورہ سے کراکس اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔