اردن میں سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا اسرائیلی حکومت نے اپنے سفارتکاروں کوعمان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عمان میں اسرائیلی سفارتخانہ سے دو کلومیٹر دور سینکڑوں مظاہرین اکٹھے ہوگئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ ہم اردن کواسرائیلی سفارتخانے سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں ہم اسرائیل سے کوئی تعلقات نہیں رکھناچاہتے۔اردن میں اسرائیل کا سفارتخانہ بند کیاجائے کچھ مظاہرین نے اسرائیل کے سفارتخانہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ مظاہرین کواسرائیلی سفارتخانے کی طرف جانے سے روکنے کیلئے 1500 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے سفارتخانہ کے اہلکاروں کوفوری طورپر عمان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔