صدر آصف زرداری متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

zardari

zardari

صدر مملکت آصف علی زرداری اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد نے تمام ممالک کی حکومتوں پر زور دیاہے کہ وہ اپنی توجہ عوام کی سماجی اور معاشی ترقی پر مرکوز کریں۔
برطانیہ کے دورے سے واپسی پر اپنے وفد کے ہمراہ دبئی پہنچے تو دبئی کے حاکم اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماں علاقائی اور عالمی اشوز سمیت امن و امان اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماں نے خطے کی ترقی اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔