بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت چوبیس ستمبر تک ملتوی

benazir

benazir

بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج شاہد رفیق کے تبدیل ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے چوبیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
بے نظیربھٹو قتل کیس میں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے فرد جرم کی کارروائی کو عدالت میں چیلینج کر رکھا ہے اور دونوں پولیس افسران کی مقدمے سے بری ہونے کی درخواست بھی عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔
جبکہ سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے اور جائیداد ضبط کیئے جانے کے عدالتی حکم کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔