ترکی نے اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعے کے حل کیلئے امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ قونیہ میں پریس کانفرنس کے دوران ترکی کے وزیر خارجہ احمد دیوتوگلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلوٹیلا واقعہ کے بعد اسرائیل کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعہ کے حل کے لئے امریکی ثالثی کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکی کو اسرائیل سے جاری تنازعہ کے حل کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔اور ان کا ملک اس مسئلہ کو خود سلجھا سکتا ہے۔