بھارت، چین اور نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد تریپن سے تجاوز کرگئی،جبکہ ملبے تلے افراد کونکالنے اور لاپتہ کی تلاش کیلئے امدادی کام جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بھارت، تبت اور نیپال میں چھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی بھارت کے شہر سکم،بہار اور دیگر شہروں میں آئی جہاں چالیس کے قریب لوگ ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ جبکہ سیکڑوں مکانات اور تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ سکم میں بھارت کے پچاس فوجی اور ایک گاڑی لاپتہ ہوگئی تھی جو مل گئی ہے۔ اور تمام فوجی زندہ ہیں۔ ادھر چین کے علاقے تبت میں زلزلے کے باعث سات افراد ہلاک اور متعدد مکابات تباہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق نیپال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گے۔ جس میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔