ملائشیا کو پاکستانی برآمدات 15کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان

port

port

رواں مالی سال ملائشیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم پندرہ کروڑ ڈالر تک پہچنے کی توقع ہے۔  وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دو ہزار آٹھ میں ملائشیا اور پاکستان کے درمیان آزادنہ تجارت کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد سے دو طرفہ تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ملائیشیا پاکستانی برآمدات کی پچیسویں بڑی منزل ہے۔انھوں نے کہا کہ ملائیشیا میں چاول کی کھپت بڑھ رہی ہے اور پاکستان وہاں اپنی چاول کی برآمدات بڑھا سکتا ہے۔