وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات مفید رہی۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں جاری مصالحت کی حمایت کرتا ہے پاکستان ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے5ہزار سکیورٹی اہلکار اور30ہزار شہری شہید ہوئے ہیں۔