ٹھٹہ : ستر فیصد سیلاب متاثرین جلِدی اور دیگر امراض میں مبتلا

flood

flood

سیلاب زدہ علاقے میں پانی کی نکاسی نہ ہونے اور اس میں تعفن پھیلنے کے سبب بیماریاں بڑھنے لگیں خارش زخموں کی شکل اختیار کرنے لگی ایک روزہ اسپیشلسٹ کیمپ میں ڈاکٹروں نیستر فیصد سیلاب متاثرین آبادی کو بیماریوں میں مبتلاقرار دے دیا۔
ٹھٹھہ کے سیلاب زدہ سیکڑوں دیہاتوں میں پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں ہیں اورخارش زخموں کی شکل اختیار کرنے لگی ہے جاتی چوک پرایک روزہ اسپیشلسٹ کیمپ میں ماہرڈاکٹروں نے سیلاب متاثر آبادی کے 70 فیصد لوگوں کو بیماریوں میں مبتلا قرار دیتے ہوئے بتایاہے کہ اسی گندے پانی کے پینے سے پیٹ کے امراض میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے علاقے میں مچھروں کی افضائش بھی بڑہنے لگی ہے ملیریا بڑھنے کے ساتھہ ڈینگی کا بھی خطرہ بڑہنے لگا ہے۔