پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے بورڈ کے سرپرست اعلی صدر آصف علی زرداری سے اپنے عہدے کی میعاد میں چھ ماہ کا اضافہ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو لکھے گئے خط میں اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ ان پر پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے کا بہت دبا ہے جبکہ ان کا خاندان بھی انہیں اس عہدے کو چھوڑنے کے لئے دبا ڈال رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ کے مسائل کو کچھ حد تک حل کرنے کے لئے انہیں چھ ماہ کا مزید وقت درکار ہے، واضح رہے کہ اعجاز بٹ کی عہدے کی میعاد آئندہ ماہ اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے۔