جاپان: محفوظ جوہری مستقبل کا وعدہ

Japan

Japan

جاپان میں رواں سال کے اوائل میں زلزلے اور سونامی کے باعث فوکوشیما جوہری بجلی گھر متاثر ہونے سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں ملک کے اعلی عہدیدار نے محفوظ جوہری مستقبل کا وعدہ کیا ہے۔یہ عہد پیر کو گوشی ہوسونو نے کیا جو فوکوشیما کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف متعین کردہ وزیر تھے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ جوہری توانائی پر انحصار کو کم کیا جائے لیکن یہ کیسے ہو گا اس پر ابھی مباحثہ ہونا باقی ہے۔ہوسونو نے یہ بیان ویانا میں بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے ایک اجلاس میں دیا۔جاپان میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری توانائی کا استعمال بند کر دے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 ہزار افراد نے اس مارچ میں حصہ لیا جو فوکوشمیا حادثے کے بعد ملک میں سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ مظاہرے کا انعقاد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں شریک افراد کی تعداد کہیں زیادہ تھی۔وزیر اعظم یوشی کو نوڈا اور ان سے قبل وزارت عظمی کے عہدے پر فائض ناتو کان دونوں نے کہا کہ وہ مرحلہ وار جوہری توانائی پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں۔