کراچی : ڈیفنس حملہ، خودکش نہیں تھا۔ رحمان ملک

Rehman malik

Rehman malik

کراچی : وفاقی وزیر اخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والا دھماکہ خودکش نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے حقانی نیٹ ورک پاکستان میں کام نہیں کر رہا۔کراچی آمد کے پرجناح ٹرمینل پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں بلاتفریق آپریشن کی مکمل حمایت کی ہے۔
آپریشن کے دوران ساٹھ سے زائد ٹارگٹ کلرگرفتارکیا گیا جنہوں نے جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ٹارگٹ کلراور بھتہ خوروں کے بعد لینڈ مافیہ کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں چوہدری اسلم کے گھرپر ہونے والا دھماکہ خودکش نہیں تھا۔رحمان ملک نے مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران جانیوالے زائرین کو مکمل تحفظ دینے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی ہے۔ زائرین پرحملے میں ملوث ملزمان کونہیں چھوڑا جائے گا۔