پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید گیارہ مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد سڑسٹھ ہو گئی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مزید بارہ سو مریض اسپتالوں میں لائے گئے جس میں سے ایک ہزار مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں انتظامیہ نے ڈینگی ٹیسٹ کیلئے زائد فیس وصول کرنے پر دس لیباٹریز کے خلاف کارروائی بھی کی ہے۔