قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد براستہ ابوظہبی لاہور پہنچ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تمام جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ اس دورے میں تمام کھلاڑیوں کو موقع ملا ان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ تمام لڑکے کسی بھی ٹیم سے جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ یہ ان کا بحیثیت کوچ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آخری ٹوور تھا۔ تمام لڑکے مکمل فٹ ہیں جس کا اندازہ آئندہ آنے والے سری لنکا کے دورے سے معلوم ہو گا۔