سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی ازخود نوٹس کیس میں پولیس افسران پیر کو رپورٹ سمیت پیش ہونگے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں یومیہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کیعبوری حکم کے مطابق پولیس کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس کی کارگردی کی یومیہ رپورٹ جمع کرانی ہے تا ہم پولیس کی جانب سے رپورٹ تو جمع کرائی گئی لیکن دورکنی بینچ نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا جس پر آئی جی سندھ نے چیف جسٹس سے مہلت طلب کرلی ہے۔ پولیس کے اعلی افسران پیر کو دوبارہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رپورٹ پیش کریں گے۔ دریں اثنا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ واجد درانی نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز کو پکڑنا آسان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیا ں کی ہیں۔