اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنرکامران شہزاد نے کہاہے کہ اسلامی بینک ایس ایم ای، زراعت، ہاسنگ اور مائیکرو فائنانس کے شعبوں میں مالکاری میں اضافہ کریں . کراچی میں دو روزہ ورلڈ اسلامک فائنانس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مالکاری کے شراکتی طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے مصنوعات کے فروغ کی غرض سے ترغیبی فریم ورک کی تیاری کے لئے ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری صنعت کو ملکی اور بین الاقوامی دونوں سطح پر ایک مسلمہ سطح پر پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔