امریکی سینٹ نے پاکستان کی امداد مشروط کردی

us senate

us senate

امریکی سینٹ کی کمیٹی نے پاکستان کو اقتصادی اور فوجی امداد حقانی نیٹ ورک سمیت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے مشروط کردی ہے.
کمیٹی کے مطابق پاکستان کیلئے دہشت گردی کے خاتمے کے فنڈ کے تحت ایک ارب ڈالر امدد کی منظوری دی۔ تاہم اس کیساتھ ہی کمیٹی نے پاکستان کو کسی بھی قسم کی امداد حقانی نیٹ ورک، القاعدہ اور کوئٹہ شوری سمیت دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی میں تعاون سے مشروط کی ہے۔
کمیٹی نے سال دوہزاربارہ کیلئے پاکستان کیلئے امداد کا تعین نہیں کیا اور یہ اوباما انتظامیہ پر چھوڑا ہے کہ وہ پاکستان کو کتنی امداد دیتی ہے۔