پنجاب میں ڈینگی کے باعث مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اناسی ہو گئی ہے۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسکولوں کے اوقات کار اور یونی فارم بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ اسکولوں میں نیکر اور آدھی آستین کی قمیض پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے ایک اہم اجلاس کے بعد ڈینگی سے بچا کیلئے اسکولوں کی ٹائمنگ تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول صبح نو سے دوپہر تین بجے تک کھلیں گے، یونیفارم میں نیکر اور آدھے بازو کی شرٹس پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب نے اسکولوں میں اسپرے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اسکولوں میں اسپرے نہیں کیا گیا انہیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائیگی۔