ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواست مسترد

lahore court

lahore court

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی جبکہ لیبارٹریاں سیل کرنے کے خلاف دائر ایک اور درخواست کی سماعت دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔  سیکرٹری صحت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈینگی ٹیسٹ کرنے پر کل لاگت 70 روپے آتی ہے اس لئے فیس 90 روپے مقرر کی گئی ہیتاکہ غریب مریض بھی اپنا ٹیسٹ با آسانی کراسکیں۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ لیبارٹریاں 90 روپے میں ٹیسٹ کریں اور ڈینگی ٹیسٹ کے تمام لیبارٹریوں میں علیحدہ کانٹر بنائے جائیں۔
ہائی کورٹ نے لیبارٹریاں سیل کرنے کے خلاف دائر ایک اور درخواست کی سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزار لیبارٹریوں کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کا کام قانون سازی ہے نہ کہ چھاپے مارنا۔ وزیراعلی کے حکم پر مخصوص لیبارٹریوں کو سیل کیا جارہا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف مخصوص لیبارٹریوں کو سیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔