ہرقسم کی دہشگردی کی مذمت کرتے ہیں، دفترخارجہ

Tehmina Janjua

Tehmina Janjua

پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سے رابطوں کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان پر قسم کی دہشگردی کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ ججوعہ نے ہفتہ وار بریففنگ میں مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ پاکستان افغاستان میں کوئی پروکسی وار نہیں لڑرہا ۔
وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کی نیویارک میں ہیلری کلنٹن سے ہونے والی ملاقات میں تمام پہلوں پر تبدلہ خیال کیا گیا اس دوران افغاستان میں ہونے والی دہشتگردی کو روکنے کے لئے مربوط کوشش کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے برہان الدین ربانی کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کے افغانستان میں امن و استکام کے لئے پاکستان افغاستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو توائنی کے بحران کا سامنا ہے اور ہم ایران پاکستان گیس پاپ لائن کی جلد از جلد تکمیل چاہتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سب کی مشترکہ زمہ داری ہے ۔