ملکی اور بین الاقوامی معاملات، وزیر اعظم نے اے پی سی طلب کر لی

gilani

gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملکی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  وزیر اعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے جلد قومی سیاسی قیادت کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا جس میں ملک کی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔