فلسطینی ریاست کی رکنیت کیلئے اقوام متحدہ میں درخواست پیش

mahmoud abbas

mahmoud abbas

فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینی کی مکمل رکنیت کیلئے اقوام متحدہ میں درخواست پیش کر دی ۔ محمود عباس کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست عوام کا جائز حق ہے اور اس کے لئے جدوجہد جاری رہے گی ۔
اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی خطاب میں محمود عباس نے مزید کہا کہ اسرائیل نے امن کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کیا،یہودی بستیوں کی تعمیر سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچے گا اور اس عمل سے فلسطینی اتھارٹی بھی خطرے میں ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اسرائیل کو امن کی دعوت دیتا ہوں۔